توہین پارلیمنٹ بل متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا

توہین پارلیمنٹ کا بل قومی اسمبلی سے متفقہ منظورکر لیا گیا ہے بل کے مسودے کے مطابق پارلیمانی کمیٹی توہین پارلیمان پر کسی بھی ریاستی یا حکومتی عہدیدار کو طلب کر سکے گی۔

رپورٹ کے مطابق توہین پارلیمنٹ بل قائمہ کمیٹی سے مسودے کی منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، بل کے مطابق پارلیمنٹ کی توہین کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب ملزم کو 6 ماہ قید ،10 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

بل مسودہ کے مطابق 24 رکنی پارلیمانی کمیٹی توہین پارلیمنٹ کیسز کی تحقیقات کرے گی جبکہ کمیٹی میں اپوزیشن اور حکومت کے مساوی اراکین کو شامل کیا جائے گا۔ کنٹمپٹ کمیٹی شکایات کی رپورٹ پر اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ کو سزا تجویز کرے گی۔ بل کے مسودے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر یا چیئرمین سینیٹ متعلقہ فرد پر سزا کے تعین کا اعلان کرسکیں گے، بل قومی اسمبلی سے بعد اب منظوری کے لئے سینٹ کو بھیجا جائے گا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply