• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آزادکشمیر کے شہری کا مریم نواز کوتحفہ،سب دنگ رہ گئے

آزادکشمیر کے شہری کا مریم نواز کوتحفہ،سب دنگ رہ گئے

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کو آزاد کشمیر کے شہری نے 50 ہزار کینال تک زمین تحفہ دے کر حیران کردیا۔

 

 

راولا کوٹ آزاد کشمیر کے رہائشی زاہد حسین نے اپنی تمام زمین اسٹامپ پیپر کے ذریعے مریم نواز شریف کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کی گئی قانونی دستاویز کے مطابق شہری کا کہنا ہے کہ ’’میں زاہد حسین ولد ولایت حسین یہ اعلان کرتا ہوں کہ اپنے ہوش و حواس میں رضا کارانہ طور پر بناء کسی جبر یا دباؤ کے اپنی تمام زمین چاہے وہ 50 ہزار کنال ہو یا 32 ہزار کینال مریم نواز ولد نواز شریف کے نام کرتا ہوں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ٹوئٹر پیغام پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟، حالانکہ یہ انتہائی دل کو چھو لینے والا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کے ساتھ دل اور ہائی فائیو کا ایموجی بھی شیئر کیا۔

زاہد حسین کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز کو اب اختیار ہے کہ وہ اس زمین پر اسپتال بنائیں یا کسی بھی فلاحی کام کیلئے استعمال کریں، کرسکتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

آزاد کشمیر کے شہری کا کہنا ہے کہ مریم اس کی زندگی میں بچوں اور ورثاء کی تقریباً 50 کنال اراضی کو چھوڑ کر اس کی زندگی میں 50 فیصد اور انتقال کے بعد 100 فیصد زمین کی مالک ہیں، اس کے علاوہ اس کا تقریباً 8 کروڑ روپے معاوضہ بھی مریم ہی وصول کریں گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply