• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سستا آٹا، کم سے کم اجرت 25 ہزار،پنشن میں 10 فیصد اضافہ،وزیراعظم کا پہلا خطاب، بڑے اعلانات

سستا آٹا، کم سے کم اجرت 25 ہزار،پنشن میں 10 فیصد اضافہ،وزیراعظم کا پہلا خطاب، بڑے اعلانات

نو منتخب وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے فوری طور پر قوم کو ریلیف دیتے ہوئے کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایوان میں بحیثیت وزیراعظم اپنے پہلے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ وہ گزشتہ حکومت کی جانب سے کی جانے والی مہنگائی کا زور کسی حد تک کم کرنے کیلئے عوام کو فوری ریلیف دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں10فیصداضافےکااعلان کرتاہوں اور ملکی سرمایہ کاروں سے اپیل ہے کہ وہ بھی یکم اپریل سے ایک لاکھ تک تنخواہ والے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد اضافہ کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

میاں شہباز شریف نے واضح طور پر کہا کہ تمام اعلانات پر عمل درآمد یکم اپریل سے ہو گا، انہوں نے سستا آٹا فراہم کرنے ، بے نظیر کارڈ اور لیب ٹاپ اسکیم دوبارہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply