• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گلگت بلتستان میں زلزلہ، ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

گلگت بلتستان میں زلزلہ، ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

گلگت بلتستان کی وادیٔ ہنزہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے جنہوں نے کلمۂ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔

زلزلے سے ہنزہ کے علاقے گلمت کے محلہ کمرس میں زمین میں دراڑیں پڑ گئیں۔

ذرائع کے مطابق کئی سال سے اس علاقے میں زیرِ زمین دھماکے اور جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تاحال زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان اور اس کی شدت کے حوالے سے اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply