• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عالمی یومِ مزدور،پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں منایا جارہا ہے

عالمی یومِ مزدور،پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، غربت، بیروزگاری ،مہنگائی اور کم اجرت آج کے دور میں مزدوروں کے بڑے مسائل ہیں۔

تفصیلات کےمطابق 1886 کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے مزدور،سرمایہ داروں اور صنعتکاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال پر سڑکوں پر نکلے لیکن پولیس نے جلوس پر فائرنگ کرکے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا جبکہ درجنوں کو اپنے حق کیلئےآواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔

شکاگو کے محنت کشوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو محنت کشوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

ہرسال یکم مئی کویہ دن اس عہد کیساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

1973میں ذوالفقارعلی بھٹوکے دورحکومت میں پاکستان میں قومی سطح پر مزدوروں کاعالمی دن منانے کاباقائدہ آغازہوا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز،کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply