• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اوپیک پلس کا تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کے معمولی اضافے پر اتفاق

اوپیک پلس کا تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کے معمولی اضافے پر اتفاق

اوپیک پلس نے تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کے اضافے پر اتفاق کرلیا ہے۔

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس تیل کی یومیہ پیداوار میں ایک لاکھ بیرل کا اضافہ کررہی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق اوپیک پلس نے کہاہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کے پاس خام تیل کی پیداوار میں زیادہ اضافے کی گنجائش نہیں ہے۔

اوپیکس پلس کے فیصلے کے مطابق 23 ممالک پر مشتمل تنظیم اگلے ماہ تک خام تیل کی روزانہ پیدوار سات لاکھ 48 ہزار بیرل تک بڑھائے گی۔

تجزیہ کاروں نے اس معمولی اضافے کو امریکی صدر جوبائیڈن کے لیے مایوس کن قرار دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے دورے پر سعودی قیادت سے تیل کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کے لیے پیداوار بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply