• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب حکومت 31 دسمبر تک مستعفی ہوجائے،پیر حمیدالدین سیالوی

پنجاب حکومت 31 دسمبر تک مستعفی ہوجائے،پیر حمیدالدین سیالوی

گوجرانوالہ (نمائند ہ خصوصی) پیر خواجہ حمید الدین سیالوی نے گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلان کیا کہ اگر ختم نبوت کے تحفظ کیلئے مجھے جان دینی پڑی تو میں اس سے بھی دریغ نہیں کروں گا۔ پیر حمید الدین سیالوی نے جلسے کے شرکاء سے کہا کہ وعدہ کرو کہ آئندہ کبھی نون لیگ کو ووٹ نہیں دو گے۔ انہوں نے مریدین سے یہ بھی کہا کہ وعدہ کریں کہ کبھی جھکیں گے نہیں۔ پیر حمید الدین سیالوی نے نون لیگ کے قائدین کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے جذبات سے نہ کھیلا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ بھڑک اٹھی تو ایوانوں تک جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک پر کوئی آنچ آئی تو سب سے پہلے گولی کھاؤں گا، انہوں نے وعدہ خلافی بھی کی ہے اور غداری بھی کی ہے، اب ہم مسلم لیگ (ن) کو ووٹ نہیں دیں گے، 31 دسمبر کو رانا ثناء اللہ کا استعفیٰ دلوائیں یا خود استعفیٰ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے میرے ساتھ رانا ثناء اللہ کے استعفے کا وعدہ کیا تھا مگر ان کا وعدہ آج تک پورا نہیں ہوا، حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ اس جلسے کو مؤخر کر دیں، میں نے حمزہ شہباز سے کہا کہ ہمارا جلسہ روک سکتے ہو تو روک کر دکھاؤ، نبی پاک ﷺ کی ذات پر قربان ہونے کو تیار ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ علمائے کرام متحد ہو جائیں تو کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، جمعیت علمائے پاکستان قائم ہے اور رہے گی:۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply