• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چلاس میں شاہراہ قراقرم پر مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق

شاہراہ قراقرم پر بوڈر اور گیچی کے درمیان مسافر کوچ کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہوئے ہیں ۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار مسافر کوچ راولپنڈی سے سکردو جارہی تھی کہ بوڈر اور گیچی کے درمیان کھائی میں جاگری ۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئے ، ریسکیو حکام کے مطابق چار مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 18 زخمی ہوئے ہیں جنہیں ریجنل ہسپتال چلاس منتقل کردیا گیا ہے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریجنل ہسپتال چلاس میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply