آرمی چیف صاحب سے چند سوالات۔۔محسن علی

آرمی چیف کا نام سنتے ہی کچھ سوالات زبان پر مچل اٹھے،سوچا کیوں نہ آپ کے سامنے وہ سوالات رکھے جائیں ۔۔۔

جناب آپ نے بتایا 161مجرم کو پھانسی کی سزا سنائی تو 56کو ہی اب تک کیوں دی گئی۔۔ باقی دہشتگردوں کو بھی سزا کے بعد تیزی سے سزا دی جاسکتی تھی یا مدت ختم ہونے کا انتظارہے؟

28مارچ سے اب تک 105دن سے زائد ہوتے ہیں روز ایک کو بھی پھانسی دیتے تو سب کو سزائے موت دے چکے ہوتے سمجھنے سے قاصر ہوں میں۔۔

160میں سے 33پر فیصلہ ہوا تو پھر فوجی عدالتیں بھی طویل ہونے لگیں کسی دور میں   کورٹس kangaroo کی طرح دوڑ لگاتی تھیں سترہ ایجینساں مجرم پکڑے جانے کے بعد اگر ثبوت نہ لاسکیں تو کیا سمجھوں سرکار؟

آپ نے بتایا خیبر و فاٹا میں ملا کر 1249کومبنگ اور انٹیلی جنس بیس آپریشن کیے  ،مجھے یقین ہے آپ لوگوں نے کم از کم 622لوگ گرفتار کیے ہوں گے ۔تو کیا ان کے مقدمات بھی قائم کیے ؟ کہیں پیش کیا انہیں یا ان آپریشن سے کیا حاصل ہوا اب تک؟

پنجاب میں 13011آپریشن میں کم از کم 605لوگ آپ نے پکڑے  ہوں  گے، کیا سب دہشتگرد تھے یا دہشتگردوں نے جبری ان کو استعمال کیا یا پنجاب کے آپریشن اور خیبروفاٹا کے آپریشنز سے کیا نئی بات معلوم ہوئی اداروں کو کن نئی تنظیموں کے نام سامنے آئے؟

بلوچستان میں 1410آپریشنز کیے گئے  یعنی 700 لوگ کم و بیش اٹھائے ہوں گے،اور سندھ میں 2015میں سے ایک 1007لوگ !پوچھنا یہ تھا کہ  ان سب لوگوں کو  کتنے آپریشنز میں اٹھایا گیا؟ آپ نے کتنے مقابلوں میں مارے ؟کتنے ٹوٹل ملک بھر سے گرفتار کر کے کن عدالتوں میں پیش کیے؟ کیا گھر والوں کو بتایا گیا ہے اُن دہشتگردوں کے ؟یا شک  کی بنا  پر لائے  گئے ہیں؟ کیا قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں؟ آپ کے ادارے کی  کوئی رپورٹ  فراہم کردیتے  تو اچھا ہوتا۔

آپ کی آمد کا استقبال سینیٹ کے چیئر مین یا صدر صاحب کو اصولی طور پر کرنا چاہیے تھا یا گورنرز کو مگر آپ کا استقبال غفورحیدری صاحب نے کیا جس سے میڈیا میں عام عوام ملٹری ملا اتحاد کا نام سمجھ رہی   ہے،ہماری کم عقلی  بھی ایسے سوالات کو جنم دے رہی ہے۔

خطے کی صورتحال کے بارے میں سی پیک پر سنا ہے  ہماری ریاست 9فیصد فائدہ اٹھارہی  ہے،  جبکہ ایک خبر یہ بھی  گرم  ہوئی تھی  کہ تین سویلین اور دوآرمی کے جنرلز پر تکرار ہے اداروں کی، وزیراعظم ہاؤس اور جی ایچ کیو کی۔کہا جارہا ہے جی ایچ کیوتین جنرلز اور دوسویلنز کی بات کررہی ہے۔

اس بات میں کہا ں تک صداقت ہے، اسرائیل پاکستان الائنس کیا بلا ہے یہ سوشل میڈیا کی؟ سنا ہے بحرین میں بیس ہزار ریٹائرڈ فوجی گئے تھے اور لوگ تقریباً! ساٹھ ہزار لوگ بحرین میں جنگ کررہے ہیں ، اس کا کوئی  جوا ب؟۔۔۔

اسلامی فوجی اتحاد   کی ٹرمز کیا تھیں راحیل شریف صاحب کس وجہ سے واپس آگئے،یمن کی صورتحال روکنے میں فارن آفس کا کیا کردار رہا اب تک اوردیگر خطے کی  دیگر جنگیں۔۔اس بارے میں کچھ فرمائیے گا کیا؟؟

آرمی چیف نے ایران کا دورہ کیا مگر یہ نہیں بتایا پاکستان اپنی گیس پائپ لائن کب ڈالے گا کب سے کام شروع کرسکے گا ایران کے ساتھ  کیا معاہدہ  ہو،کس بارے میں بات ہوئی؟ ویسے یہ سول حکمرانوں کا کام نہ تھا؟

سرکار بلوچستان کی خوشحالی والے پیکیج کے بعد ایک دم کچلاک وغیرہ کی طرف تیزی سے آپریشن سے پھر کوئی بگٹی کی طرح بڑا سردار نہ ماردیا جائے اور ایک گھاؤ نہ دے دیاجائے کیا سیاسی حکمت عملی فیض آباد دھرنے کی طرح وہاں کام نہیں کرسکتی کیا بالکل نا پید ہے،سُنا ہے آپ نے وہاں میڈیا کی رسائی کی بات کی تھی تو کب میڈیا کو وہاں بھیجا جاسکتا ہے کس تاریخ تھا؟۔

آپ کا سینیٹ میں بیان کہ وزیراعظم کے کہنے پر دھرنا ختم کیا تو پھر رینجرز نے سائن کیوں کیے؟ کسی سویلین نے معاہدہ کی ڈرافٹنگ اور سائن کیوں نہیں کیے؟  اور کوئی بھی حکومتی یا ریاستی شرط نہیں رکھی گئی ان کی ساری شرطوں پر دستخط کیونکر کیے گئے؟۔۔سرکار اسی وجہ سے دھرنا آرمی سپورٹ قرار دیا جارہا ہے۔

بس حضور اتنے ہی سوالات تھے۔۔اگر جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، امید ہے مجھے آپ کے ریٹائر ہونے سے پہلے ان تمام سوالوں کے جواب مل سکیں گے۔
شکریہ سینیٹ میں آنے کا آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ!

فقط ایک  بلڈی سویلین !

Advertisements
julia rana solicitors

Save

Facebook Comments

محسن علی
اخبار پڑھنا, کتاب پڑھنا , سوچنا , نئے نظریات سمجھنا , بی اے پالیٹیکل سائنس اسٹوڈنٹ

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply