بھارتی اداکارہ کی 10 ویں شادی، تصاویر وائرل

بھارت کی ٹی وی اداکارہ نے 10 ویں بار شادی کرلی۔ جس کی تصاویر اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

تاہم یہ ان کی حقیقی زندگی کی شادی نہیں بلکہ بھارتی ٹی وی سیریل میں 10 ویں شادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی اداکاری کا نام شردھا آریا ہے جو ایک ٹی وی سوپ میں کام کررہی ہیں۔ اس سوپ میں ان کی 10 ویں مرتبہ شادی کی گئی ہے۔

بھارت میں انتہائی مقبول ٹی وی ڈرامہ ‘کنڈلی بھاگیا’ میں اداکارہ کی 10 ویں مرتبہ شادی کی گئی ہے۔

شردھا آریا نے ڈرامے میں ہونے والی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا “جب یہ اسی شو میں آپ کی 10ویں شادی ہو تو آپ کو پرواہ نہیں ہوتی کہ یہ کیوں، کب یا کس کے ساتھ کروائی جا رہی ہے۔”

Advertisements
julia rana solicitors

دریں اثنا، شردھا آریا نے بمبئی ٹائمز کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو کے دوران شو کی تازہ ترین قسط کے بارے میں کہا ‘جب کوئی شو پانچ سال سے زیادہ یعنی تقریباً چھ سال تک چلتا ہے، تو اس میں بہت سی غیر معمولی چیزیں ہوتی ہیں۔ کہانی کو دلکش، جاندار اور تفریحی بنانے کیلئے بہت سی چیزیں متعارف کرائی جاتی ہیں۔ جب شادی ہوتی ہے تو یہ بہت زیادہ لوگوں کی نظروں کو اپنی گرفت میں لے لیتی ہے اور ہم یہی چاہتے ہیں۔ کون زیادہ ٹی آر پی نہیں چاہتا؟’

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply