• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آسٹریلیا کے کرنسی نوٹ سے ملکہ الزبتھ کی تصویر کہاں گئی؟

آسٹریلیا کے کرنسی نوٹ سے ملکہ الزبتھ کی تصویر کہاں گئی؟

آسٹریلیا نے اپنے کرنسی نوٹوں سے برطانوی بادشاہت کے علامات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے پانچ ڈالر کے نوٹ سے سابق ملکہ الزبتھ کی تصویر ہٹا دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے کہا کہ پانچ ڈالر کے کرنسی نوٹ پر سابق ملکہ الزبتھ دوم کی جگہ مقامی آسٹریلوی ثقافت کی تصویر ہوا کرے گی۔پانچ ڈالر کے کرنسی نوٹ پر برطانیہ کے نئے شاہ چارلس سوم کی تصویر نہ چھاپنے کا مطلب یہ ہے کہ اب سے آسٹریلیا کے کرنسی نوٹ پر کسی بادشاہ کی تصویر نہیں ہوا کرے گی۔

آسٹریلیا کے ریزرو بینک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کے مقامی باشندوں سے نوٹ کے نئے ڈیزائن کے بارے میں مشاورت کرے گا کہ آسٹریلوی باشندوں کی ثقافت اور تاریخ کو ترجیح دی جائے۔مرکزی بینک کے بینک نئے نوٹ کے ڈیزائن اور پرنٹ میں ’کئی سال‘ لگیں گے تاہم پانچ ڈالر کا پرانا نوٹ بھی استعمال میں رہے گا۔

گزشتہ سال 8 ستمبر کو ملکہ الزبتھ دوم کے اتنقال کے موقع پر آسٹریلیا میں سرکاری سطح پر سوگ کا اعلان ہوا تھا لیکن بعض آسٹریلوی مقامی باشندوں کی تنظیموں نے برطانوی نوآبادیاتی دور کے تباہ کن اثرات کے خلاف احتجاج کیا تھا اور بادشاہت کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔

آسٹریلیا ایک جمہوری ملک ہے لیکن آئینی بادشاہت ہونے کے ناطے اس کا سربراہ شاہ چارلس دوم ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ اس کے فیصلے کو وزیراعظم انتونی البنیز کی حکومت کی حمایت حاصل ہے جو آسٹریلیا کو جمہوری ریاست بنانے کے حامی ہیں۔آسٹریلیا کے ریزرو بینک کے اس اقدام کو ریپبلکن تحریک نے سراہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply