• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دمشق: ایئرپورٹ پر اسرائیلی میزائل حملے سے 2 فوجی اہلکار ہلاک

دمشق: ایئرپورٹ پر اسرائیلی میزائل حملے سے 2 فوجی اہلکار ہلاک

شام کے دارالحکومت دمشق کے ائیر پورٹ پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملہ کیا گیا جس میں 2 فوجی اہلکار مارے گئے۔

شامی فوج کے مطابق اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح بین الاقوامی ایئرپورٹ پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سات ماہ میں ہونےو الا یہ دوسرا حملہ ہے جس سے قریبی علاقے کو نقصان پہنچا ہے۔

شام میں جنگی صورتحال پر نظر رکھنے والی تنظیم نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایئرپورٹس کے ساتھ ساتھ دمشق کے جنوب میں واقع اسلحے کے ڈپو کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ اس سے قبل10 جون کو دمشق کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر ہونے والے اسرائیلی فضائی حملوں سے انفراسٹرکچر اور رن ویز کو کافی نقصان پہنچا۔ اسے مرمت کے بعد دو ہفتے بعد دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply