جوہری جنگ کا خطرہ بڑھتا جارہاہے؛روسی صدر

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین جنگ طویل ہو سکتی ہے، جوہری جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔

روس کی سالانہ انسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ روس پاگل نہیں ہے، ہم جانتے ہیں کہ جوہری ہتھیار کیا ہوتے ہیں۔ روس جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہیں کرے گا۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اس بیان پر امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ روسی صدر کی جوہری ہتھیاروں سے متعلق لوز ٹاک بالکل غیر ذمے دارانہ ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بیانات خطرناک ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply