چین اور سعودیہ نے 34 معاہدوں پر دستخط کرلیے

چین اور سعودی کمپنیوں کے درمیان 34 معاہدوں پر دستخط کر لیے گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق سبز توانائی، آئی ٹی، ٹرانسپورٹ، تعمیرات اور دیگر شعبوں میں معاہدے کیے گئے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ بدھ کو سعودی عرب کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچے تھے، انھیں اس دورے کی دعوت سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دی تھی۔

رپورٹس کے مطابق چینی صدر سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ سعودی، چین مشترکہ سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد سے شی جن پنگ کا یہ تیسرا غیر ملکی دورہ ہے۔ 2016ء کے بعد سعودی عرب کا یہ ان کا پہلا دورہ ہے جو 9 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply