• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جنرل عاصم منیر 29 نومبر سے 3 سال کیلئے آرمی چیف، نوٹیفکیشن جاری

جنرل عاصم منیر 29 نومبر سے 3 سال کیلئے آرمی چیف، نوٹیفکیشن جاری

جنرل سید عاصم منیر29 نومبر سے 3 سال کےلئے پاکستان کے نئے آرمی چیف، جنرل سید ساحر شمشاد مرزا 27 نومبر سے نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ہوں گے۔ وزارت دفاع نے دونوں کے تقرر کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف اور جنرل ندیم مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔

پاک فوج کی نئی قیادت، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی تقرریوں کا گزٹ نوٹیفکیشن وزارت دفاع سے جاری۔ ہوا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔

جنرل سید عاصم منیرکی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔ جنرل سید عاصم منیرکی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی بھی 3 سال کے لیے کی گئی ہے۔ن وٹیفکیشن کے مطابق ترقیاں اورتعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 چار اے، بی ،آرٹیکل 48 اور پاکستان آرمی ایکٹ 1952 کے سیکشن 8 اے، 8 ڈی کے تحت کی گئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف اور جنرل ندیم رضا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ریٹائرمنٹ کی منظوری کے نوٹیفکیشنز بھی جاری کئے گئے ہیں۔ جن کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کی بطور آرمی چیف ریٹائرمنٹ کا اطلاق 29 نومبر سے ہوگا۔جنرل ندیم رضا کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 27 نومبر سے ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply