نیویارک ؛ برفانی طوفان سے 5 فٹ برف کی تہہ جم گئی

 نیویارک کے بفلو علاقے میں برفانی طوفان نے تباہی مچا دی، کچھ جگہوں پر پانچ پانچ فٹ برف کی تہہ جم گئی۔

نیویارک کے مغربی علاقوں کو برفانی طوفان سے نظام زندگی بھی شدید متاثر ہوئی۔ برف باری کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوئی اور درخت گرنے کے واقعات سمیت املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

بفلو میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور گورنر کیتھی ہوچل نے ایری اور انٹیریو جھیلوں کی طرح ریاست کے مغربی اور شمال مغربی جھیلوں پر جانے سے منع کر دیا ہے۔

ایری کاونٹی شیرف جان گارسیا نے بتایا کہ راستوں کی بندی کی وجہ سے پھنسے ہوئے موٹرسٹس کی کالوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

بفلو یونیورسٹی میں کلاسز اور دوسری سرگرمیاں روک دی گئی ہیں، اور ہفتے کے روز ہونے والے میچوں کو ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دوسری جانب امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق  جمعہ کے روز مشی گن سے نیویارک تک کی پانچ عظیم جھیلوں کی ریاستوں میں برف کی وجہ سے الرٹ جاری کیا گیا ہے اور عوام کو جھیل کا سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply