اتنے بڑے پاؤں؟یہ اعزاز کس خاتون کے نام ہے؟

دنیا کے سب سے بڑے پیروں والی عورت کا ریکارڈ ایک امریکی خاتون نے اپنے نام کرلیا ہے۔

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے امریکی شہر ہیوسٹن کی رہائشی خاتون تانیا ہربرٹ کا نام سب سے بڑے پیروں والی زندہ عورت کے طور پر شامل کیا ہے۔

6 فٹ 9 انچ قد کی دراز قامت تانیا ہربرٹ کے دائیں پیر کی لمبائی 13.03 انچ اور بائیں پاؤں کی لمبائی 12.79 انچ ریکارڈ کی گئی۔

اس وقت دنیا کی سب سے دراز قامت حیات خاتون کا ریکارڈ ترکی کی رومیسہ گلگی کے پاس ہے، جن کا قد 7 فٹ اور 0.7 انچ ہے۔ تانیہ کا قد رومیسہ سے صرف 3 انچ کم ہے۔

انیہ ہربرٹ خواتین کے 18 نمبر یا مردوں کے 16-17 نمبر کے جوتے پہنتی ہیں۔

امریکی خاتون کا کہنا ہے کہ انہیں عام دکانوں سے اپنے سائز کے جوتے نہیں ملتے، اس لئے انہیں آن لائن جوتے خریدنا پڑتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تانیہ ہربرٹ کا کہنا تھا کہ انہیں بڑے پیروں والی خواتین نے جوتوں کے انتخاب کے حوالے سے کئی مفید مشورے دیئے ہیں ، جن پر عمل کرکے وہ جوتے خریدتی ہیں اور پھر انہیں اپنی ضرورت کے مطابق ڈھال لیتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply