• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان پر حملہ میں نے نہیں کروایا،عدالتی کمیشن بلایا جائے:شہباز شریف

عمران خان پر حملہ میں نے نہیں کروایا،عدالتی کمیشن بلایا جائے:شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت کے لیے دُعا گو ہوں لیکن سازشوں پر خاموش نہیں رہ سکتا۔

وزیر اعظم نے عمران خان کے الزامات پر سپریم کورٹ کا مکمل عدالتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں اور نہ ہی اسے برداشت کیا جائے گا۔ عمران خان سمیت تمام زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا گو ہوں۔ لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعے کی ہر شخص نے مذکت کی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزارت داخلہ کو صوبائی حکومت کی ہرممکن مدد کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس واقعے پر میں نے اپنی پریس کانفرنس بھی ملتوی کر دی تھی۔ کل اور پرسوں بدترین قسم کی الزام تراشی کی گئی، میرا، رانا ثنا اللہ اور ایک ادارے کے افسر پر الزام لگایا گیا جو افسوسناک ہے۔ ایک بار پھر جھوٹ اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس موقع پر سخت الفاظ سے پرہیز کرنا چاہیے لیکن یہ اپنی بدنیتی اور گھٹیا پن سے قوم کو پستی میں لے جانے کی حرکتیں کر رہے ہیں۔ میرا فرض ہے کہ پاکستان کو بچانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کروں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے لیے دعاگو ہوں لیکن سازشوں پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ عمران خان نے اداروں کے خلاف باتیں کیں جبکہ عمران خان سر سے پاؤں تک جھوٹ کے مجسمے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مجھ پر پانامہ کیس میں 10 ارب روپے کا الزام لگایا گیا اور 5 سال سے کیس چل رہا ہے لیکن ان کے وکیل پیش ہی نہیں ہوتے۔ اس کو ایسے ریٹائرڈ ججز چاہییں جنہیں یہ جاوید اقبال کی طرح بلیک میل کرے۔ عمران خان کے بیانات تضاد بھری داستان ہے اور عمران خان فوج پر کسی دشمن کی طرح حملہ آور ہے۔ وہ کہتا تھا جنرل باجوہ میرے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیانات کے بعد دشمن ملک ہندوستان کو اور کیا چاہیے کیونکہ عمران خان فوج کے ادارے پر وہ سنگین الزامات لگا رہے ہیں جو کسی نے سوچا بھی نہیں تھا۔ عمران خان ملک کو پٹری سے ہٹانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں جبکہ 28 ستمبر کو پنجاب حکومت کو مراسلہ بھجوایا کہ جلسے جلوسوں میں دہشتگردی کا خدشہ ہے۔

سوالات اٹھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعہ کا ابھی تک مقدمہ درج کیوں نہیں ہوا ؟ اور فائرنگ سے جاں بحق شہری کا پوسٹ مارٹم کیوں نہیں ہوا؟ یہ جھوٹی ایف آئی آر کٹوانا چاہتے ہیں تو کٹوا لیں۔ پنجاب حکومت میری تو نہیں ہے، آئی جی ان کا، حکومت ان کی ہے۔ عمران خان نے اداروں کو ملوث کر کے بلیک میلنگ کا کوئی موقع نہیں جانے دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کے حوالے سے راز میرے سینے میں دفن ہیں اور میں یہ راز بیان نہیں کر سکتا جبکہ عمران خان نے معیشت اور خارجی تعلقات کو تباہ کر دیا۔ عمران خان اپنے الزام کا ثبوت دیں تو ایک لمحہ بھی وزیر اعظم نہیں رہوں گا لیکن اگر عمران خان نے ثبوت نہ دیا تو خاموش رہنا ملک کے ساتھ ظلم ہو گا جبکہ ثبوت خود پکار پکار کر کہہ رہے ہیں کہ یہ شخص جھوٹا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply