• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لانگ مارچ : اسلام آباد میں مسلح اہلکاروں کی تعیناتی کےلیے خط

لانگ مارچ : اسلام آباد میں مسلح اہلکاروں کی تعیناتی کےلیے خط

اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی اسلام آباد آمد پر مسلح اہلکار تعینات کرنے کی منظوری طلب کر لی۔

آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا کہ لانگ مارچ میں مسلح جتھوں سے نمٹنے کیلئے کوئیک ریسپانس فورس (کیو آر ایف) تعینات کی جائے۔

آئی جی اسلام آباد پولیس نے لکھا کہ لانگ مارچ پر انسداد دہشتگردی اسکواڈ تعینات کرنے کی بھی اجازت دی جائے، مارچ کے شرکا کی فورس پر فائرنگ کی صورت میں کیو آر ایف فوری حرکت میں لائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مسلح اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست علی امین گنڈاپور اور کامران بنگش کے بیانات کی روشنی میں کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ پر انسداد دہشتگردی اسکواڈ تعینات کرنے کی بھی اجازت دی جائے، جو مارچ سے کچھ فاصلے پر تعینات ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply