چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہےکہ ارشد شریف کو انہوں نے ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا اور اس معاملے پر کسی بھی فورم پر بلا لیا جائے تمام تفصیلات سامنے لے آؤں گا۔
اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پرُامن ہوگا اور مارچ کے اسلام آباد پہنچنے پر تعداد ظاہر کردے گی کہ پاکستانی قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں، دنیا کو بتانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں ۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں