• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نسلی اور اصلی ہوں،عمران خان کا ساتھ دوں گا، شیخ رشید

نسلی اور اصلی ہوں،عمران خان کا ساتھ دوں گا، شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نسلی اور اصلی ہوں،عمران خان کا ساتھ دوں گا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کواس وقت امن کی ضرورت ہے، عمران خان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ شفاف الیکشن کرائے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 13 پارٹیاں مل کر بھی اکیلا عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں، جن کو اقتدار کا شوق تھا وہ اپنا شوق پورا کریں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں بھاگنے والا نہیں مقابلہ کرنے والا ہوں ، میں مروں گا تو یہ کفن اٹھا کر دیکھیں گے کہ زند ہ ہے یا مر گیا۔

انہوں نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے فوج نے سیاست میں آئندہ مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ کل لبرٹی میں عمران خان کے ساتھ نکلوں گا پھر پنڈی چلا جاؤں گا، رانا ثنا اللہ اسلام آباد سے بھاگ نہیں سکیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ اسلام آباد سے بھاگ نہیں سکیں گے،کل فائنل راؤنڈ شروع ہو رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply