کیپٹن (ر) صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔

کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف کیس کی سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

گزشتہ ماہ بھی عدالت نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

واضح رہے کہ تھانہ اسلام پورہ نے کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ جس میں ان کے خلاف انتشار انگیز تقاریر کرنے کا الزام ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply