• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان صادق اور امین ہیں ، وہ کہہ رہے ہیں سازش ہوئی تو ہوئی ہے، عارف علوی

عمران خان صادق اور امین ہیں ، وہ کہہ رہے ہیں سازش ہوئی تو ہوئی ہے، عارف علوی

صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ سائفر سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، عمران خان کو سو فیصد سچا سمجھتا ہوں، وہ کہہ رہے ہیں سازش ہوئی ہے تو ہوئی ہے۔سائفر پر قائل ہوا تو اسی لیے سپریم کورٹ بھیجا۔

نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج بھی سمجھتا ہوں میرا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا عمل ٹھیک تھا، اسمبلیاں تحلیل کرنے کےعمل میں کیاغلط تھا۔ ہر کوئی الیکشن کا مطالبہ کر رہا تھا۔

صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آئی تو کیا دستخط نہ کرتا، سپریم کورٹ کا احترام ہےمگراپنی رائے تو نہیں ختم کر سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کے لیے آئین میں مشاورت لازمی نہیں ہے لیکن مشاورت ہو جائے تو اچھا ہے۔ لندن جا کر بھی تو نئے نام پر مشاورت کی تھی۔ وہاں جا کر مشاورت کرنا ٹھیک مگر کسی اور سے مشاورت کرنا غلط؟

انہوں نے کہا کہ میرا تجزیہ یہ ہے کہ ملک میں مشاورت کی کیفیت بند کر دی گئی ہے، ہو سکتا ہے آرمی چیف معاملے میں مشاورت کا مشورہ کچھ زیادہ ہی آسان لے لیا گیا ہو۔

عارف علوی نے کہا کہ آصف علی زرداری جب صدر بنے تو انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو فون کیا تھا، صدر بننے کے بعد آصف زرداری نے عمران خان سے پوچھا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے، عمران خان نے انہیں بتایا کہ پہلے 100 دنوں میں سارے مشکل فیصلے کر لینا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کی سمری آئی تو دستخط کر دوں گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply