• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی اسلام آباد آمد متوقع، سیکیورٹی ہائی الرٹ

عمران خان کی اسلام آباد آمد متوقع، سیکیورٹی ہائی الرٹ

سابق وزیر اعظم عمران خان کی آج خیبر پختون خوا سے اسلام آباد واپسی متوقع ہے۔ جس کے باعث بنی گالہ میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

اسلام آبا پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق عمران خان کی ٹیم کی طرف سے ان کی واپسی کی کوئی کنفرم اطلاع موصول نہیں ہوئی۔بنی گالہ میں موجود افراد کی لسٹ ابھی تک پولیس کو مہیا نہیں کی گئی ہے۔

ترجمان پولیس اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔تمام پولیس افسران کسی بھی غیر قانونی سرگرمی سے نمٹنے کے لئے چوکس ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو قانون کے مطابق مکمل سیکیورٹی فراہم کریں گے۔عمران خان اور ان کی سیکیورٹی ٹیم کی طرف سے بھی مکمل تعاون کی امید ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی گزشتہ مہینے ملتان میں جلسہ کرنے کے بعد پشاور روانہ ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنے آزادی مارچ کا آغاز خیبر پختونخوا سے کیا تھا جبکہ مارچ سے اگلے دن وہ دھرنا موخر کرنے کے بعد دوبارہ پشاور روانہ ہو گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply