موٹرولا ایک بار پھر متعارف

موٹرولا کا پہلا فولڈ ایبل فون ممکنہ طور پر آئندہ ماہ متعارف کرایا جارہا ہے جو ماضی کے آئیکونک موبائل ریزر کا اپ ڈیٹ ورژن ہوگا۔اور اب اس کا ڈیزائن بھی سامنے آگیا ہے جس میں ایک فولڈنگ اسکرین اندر جبکہ ایک چھوٹی اسکرین باہر موجود ہے۔اگرچہ ڈیزائن کے دستاویزات میں ریزر برانڈ کا نام موجود نہیں مگر ان خاکوں میں ریزر وی تھری سے کافی مماثلت نظر آتی ہے۔موٹرولا کی جانب سے اس ڈیزائن کا پیٹنٹ ورلڈ انٹیلیکوچل آرگنائزیشن میں 17 دسمبر کو جمع کرایا گیا۔فولڈ ایبل ریزر فون کے بارے میں رپورٹ گزشتہ دنوں وال اسٹریٹ جرنل میں سامنے آئی تھی جو 21 فروری کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔سام سنگ کے 1700 ڈالرز کے فولڈ ایبل فون کی طرح یہ نیا ریزر فون بھی ممکنہ طورپر ڈیڑھ ہزار ڈالرز کا ہوسکتا ہےاوریجنل ریزر فون ہر دور کے مقبول ترین موبائل فونز میں سے ایک ہے اور موٹرولا کی پیرنٹ کمپنی لیناوو اس برانڈ کے نام سے فائدہ اٹھا کر اسے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کی شکل دینا چاہتی ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یہ نئی ڈیوائس فی الحال آزمائشی مراحل سے گزر رہی ہے اور اس کے حتمی تفصیلات ابھی طے نہیں ہوسکیں۔اس فون کے بارے میں ابھی کوئی ٹھوس معلومات سامنے نہیں آسکی یعنی اس کا اسکرین سائز کیا ہوگا، فیچرز اور کیمرہ کیسا ہوگا، کچھ بھی معلوم نہیں۔یہ پہلا موقع نہیں جب ریزر برانڈ ایک مرتبہ پھر وایسی کی کوشش کررہا ہے، اس سے قبل 2011 اور 2012 میں موٹرولا نے ایسی کوشش کی تھی۔مگر اب کمپنی کو لگتا ہے کہ پرانے اسمارٹ ڈیزائن کو جدید شکل دے کر اپ ڈیٹ کرنا لوگوں کی توجہ حاصل کرسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply