اسلام آباد پولیس کا مرکزی جلوس پر ٹریفک پلان جاری

اسلام آباد پولیس نے 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس پر ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

وفاقی دارالحکومت کی پولیس کا کہنا ہے کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر اسلام آباد کے تمام راستے کھلے رہیں گے اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی شاہراہوں سمیت ضلع بھر میں موجود رہے گی۔

اسلام آباد میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مرکزی جلوس نکالا جائے گا جس کا پولیس کی جانب سے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے۔

12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس جی گراؤنڈ جی 7 مرکز و رحمت کمیونٹی سینٹر سے برآمد ہو گا اور جامع مسجد الرضا جی 7، جامع مسجد الحبیب جی 7 تھری کارنر سے ہوتا ہوا فضل حق روڈ پر آئے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

جس کے بعد سیونتھ ایونیو، لال کوارٹر چوک، امام بارگاہ جی 6 ٹو، سی ڈی اے اسپتال، آبپارہ مارکیٹ سے ہوتا ہوا دربار سخی محمود پر اختتام پذیر ہو گا۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply