• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برطانوی بادشاہ چارلس نے جلد دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

برطانوی بادشاہ چارلس نے جلد دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے پاکستان کا جلد دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

بادشاہ چارلس کی جانب سے ایشین کمیونٹی کے اعزاز میں دیے گئے ڈنر میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت نامورپاکستانی بھی شریک ہوئے۔

عشائیے کا اہتمام ایڈنبرا کے پیلس آف ہالی رُڈ میں کیا گیا تھا جس میں نامور ترین برٹش ایشیائی افراد مدعو تھے اور ان میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان، لارڈ ضمیر چوہدری، انیل مسرت، سفیر عمومی ذیشان شاہ شامل تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذیشان شاہ نے پاک برطانیہ تجارت میں فروغ سے متعلق اقدامات سے بادشاہ کو آگاہ کیا اور بتایا کہ بادشاہ نے پاکستان آنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔ انیل مسرت نے بتایا کہ بادشاہ چارلس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کااظہار بھی کیا اور مانچسٹر آکر ایشین کمیونٹی سے ملاقات کی دعوت قبول کرلی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply