ن لیگ کو شدید دھچکا’ پانچ اراکین نے استعفی دے دیا

زرائع کے مطابق فیصل آباد میں آستانہ عالیہ سیال شریف کے سجادہ نشین پیر خواجہ حمید الدین سیالوی کی صدارت میں ختم نبوت کانفرنس ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے 5 ارکان اسمبلی نے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔ مستعفی ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ناراض ارکان اسمبلی میں ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، ایم این اے ڈاکٹر نصار جٹ، ایم پی اے نظام الدین سیالوی، ایم پی اے محمد خان بلوچ اور ایم پی اے مولانا رحمت اللہ شامل ہیں۔

مستعفیٰ ارکان نے سیال شریف درگاہ کے پیر اور تحریک لبیک کے رہنما پیر حمیدالدین سیالوی کو اپنے استعفے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت پر جان بھی قربان ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور وزیرقانون رانا ثنااللہ فوری طور پر مستعفیٰ ہوں، اگر انہوں نے اپنے عہدوں سے استعفے نہ دیے تو پھر اور بہت سے ارکان اسمبلی بھی ہماری صف میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ سیال شریف درگاہ کے پیر محمد حمید الدین سیالوی نے عہد کیا ہے کہ وہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے مستعفی ہونے تک تحریک جاری رکھیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply