کراچی: شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے بجلی کے بل میں میونسپل یوٹیلیٹی ٹیکس شامل کردیا ہے۔
کے الیکٹرک کے ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیپرا اور صوبائی حکومت کی جانب سے میونسپل ٹیکس وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق یہ ہدایت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے باب دہم (Chapter-X) کے سیکشن 100(1) کے تحت کی گئی ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک نے واضح کیا ہے کہ بطور ادارہ متعلقہ حکومتی احکامات کی تعمیل کررہا ہے۔
Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں