• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم ہاؤس آمد

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان پہنچ گئے، وزیر اعظم ہاؤس آمد

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ان استقبال کیا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس سیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان آئے ہیں اور دورہ پاکستان کے دوران وہ سیلاب متاثرین سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں یک جہتی کے اظہار کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ سیکرٹری جنرل ایسے موقع پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جب ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان کے دورے سے سیلاب متاثرین کے مسائل اور مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے 160 ملین ڈالر کی فلیش فلڈ اپیل جاری کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply