• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹوئٹر 44 ارب ڈالر میں ایلون مسک کو فروخت کرنے کی منظوری

ٹوئٹر 44 ارب ڈالر میں ایلون مسک کو فروخت کرنے کی منظوری

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی فروخت کی حتمی منظوری دے دی گئی، ٹوئٹر شیئر ہولڈرز نے چوالیس ارب ڈالر میں کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اگرچہ ٹوئٹر کے شیئرز کی قیمتیں ایلون مسک کی تجویز کردہ قیمت سے کہیں کم ہیں لیکن اس کے باوجود گزشتہ ہفتے ٹوئٹر ملازمین کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں ایلون مسک نے کہا تھا کہ وہ ڈیل کو آگے بڑھائیں گے۔ اگر یہ ڈیل فوری طور پر مکمل ہوجاتی ہے تو کمپنی کو ایک شیئر پر 15.22 ڈالر کا فائدہ ہوگا۔

یاد رہے دنیا کے امیر ترین شخص نے گزشتہ ماہ ٹوئٹر بورڈ کے ساتھ 44 بلین ڈالر کی ڈیل فائنل کی ہے۔ لیکن ایلون مسک کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کو مکمل ہونے میں دو سے تین ماہ کا وقت لگے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایلون مسک کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر کو اپنے الگورتھم کا اشتراک کرکے اور لوگوں سے اسے بہتر بنانے کے بارے میں تجاویز دینے کے لیے مزید اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply