روس میں دنیا کی سب سے بڑی گیس لیکیج کا انکشاف

روس میں دنیا کی سب سے بڑی گیس لیکیج کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس میں کوئلے کی ایک کان سے ہر گھنٹے میں 90 ٹن میتھین گیس لیک ہو رہی ہے، جسے اب تک کی دنیا کی سب سے بڑی گیس لیکیج قرار دیا جارہا ہے۔

سٹیلائٹ تصاویر اور ڈیٹا کے ذریعے بتایا گیا ہے کہ جنوبی روس میں موجود کان میں 350 کلومیٹر زیر زمین سرنگیں ہیں جہاں سے کوئلہ نکالا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ کے مطابق اگر ایک سال تک اسی مقدار میں گیس لیک ہوتی رہی تو 7 لاکھ 64 ہزار ٹن میتھین گیس ضائع ہوجائے گی۔ یہ مقدار پورے سال تک 24 لاکھ گھروں کو قدرتی گیس فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply