امریکہ نے اگلے ماہ ایران پر حملے کی تیاری کرلی

سڈنی: آسٹریلوی نشریاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ اگلے ماہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا بین الاقوامی انٹیلی جنس اتحاد فائیو آئیز کا رکن ہے، اس لیے وہ حملے سے متعلق امریکہ سے انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ بھی کر رہا ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا اور کہا کہ پوری دنیا ایران سے متعلق امریکی صدر کے رویے سے آگاہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

رپورٹ سے متعلق ایران کی القدس فورس نے صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ کو ایسی کسی بھی کارروائی سے گریز کرنا چاہئیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply