امریکی چرچ میں فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست الاباما کے شہر ویسٹاویا ہلز کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس نے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لیا جس سے تفتیش کی جا رہی ہے، پولیس ڈیپارٹمنٹ کے کیپٹن شین ویئر نے نیوز کانفرنس کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ویسٹاویا ہلز کے سینٹ سٹیفن ایپسکوپل چرچ میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چرچ میں زیادہ لوگ موجود نہیں تھے، جب حملہ ہوا، ویسٹاویا ہلز برمنگھم سے سات میل جنوب مشرق میں تقریباً 40,000 افراد کا شہر ہے۔

واضح رہے امریکا میں 2022 میں گن وائلنس سے 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ گزشتہ ہفتے اسکول ، یونیورسٹی اور اسپتال میں فائرنگ سے کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اور ان واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

گزشتہ ماہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے ایک پرائمری سکول میں فائرنگ کے واقعے میں 19 بچوں سمیت 21 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے تھے جب ایک 18 سالہ مسلح لڑکا سکول کی عمارت میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply