فائزر ویکسین کے استعمال کے متعلق گائیڈلائنز جاری

وزارت صحت نے کورونا ویکسین فائزر کے حوالے سے گائیڈلائنز جاری کر دی ہیں۔ فائزرز ویکسین 18 سال اور زائد عمر کے افراد کو لگائی جاسکتی ہے۔

پاکستان میں فائزر ویکسین کی محدود مقدار ہی دستیاب ہے۔ فائزر کورونا کے ہائی رسک بیمار مریضوں کو لگائی جائے۔

عازمین حج، سٹڈی اور ورک ویزہ کے حامل افراد کو بھی فائزر ویکیسن لگائی جائے گی۔ ویکسین حاملہ اور دودھ پلانے والی ماوں کو بھی لگائی جاسکتی ہے۔

امراض جگر اور دائمی پیپاٹائٹس کے مریض بھی فائزر لگوا سکتے ہیں۔ ٹرانسپلانٹ کے منتظر افراد دو ہفتے قبل فائزر لگوا سکتے ہیں۔

ٹرانسپورٹ کروانے کے ایک ماہ بعد مریض ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ بخار میں مبتلا افراد کو فائزر ویکسین نہ لگائی جائے۔

کورونا کے مریضوں کو بھی فائزر ویکسین نہ لگائی جائے۔ شدید الرجی کا شکار افراد کو بھی فائزر مت لگائی جائے۔

فائزر ویکسین کو روشنی سے بچایا جائے۔ فائزرز ویکسین تیاری کے بعد چھ گھنٹے روم ٹمپریچر پر رکھی جاسکتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چینی دوا ساز کمپنی سائنوفارم کی تیار کردہ ویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراک پاکستان پہنچ گئیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply