• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عثمان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

عثمان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عون چودھری کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا۔  عثمان بزدار نے ٹی وی پروگرام میں کردار کشی پر عون چودھری کو قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی پروگرام میں عون چودھری نے بے بنیاد الزامات لگائے۔

بھیجے گئے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عون چودھری الزامات پر معافی مانگیں ورنہ قانونی چارہ جوئی کروں گا اور معافی نہ مانگنے پر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عون چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے حوالے سے خواب بنی گالہ میں دیکھا جاتا تھا اور بیگ لاہور پہنچ جاتا تھا، اس معاملے میں خاور مانیکا اور ان کے بیٹے سمیت سارا گینگ ملوث تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ میں نے عمران خان کو بتایا تھا پنجاب کو فرح گوگی اور احسن گجر چلا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply