• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک میں بجلی کا شارٹ فال ، مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری

ملک میں بجلی کا شارٹ فال ، مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال بڑھنے لگا، ملک کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے، ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار53 میگاواٹ ہے، جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 447 میگاواٹ ہے۔

ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی طلب 26 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد ہے، پن بجلی ذرائع سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 868میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 1ہزار104میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 11 ہزار 695 میگاواٹ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہوا سے ایک ہزار260 میگاواٹ سولر سے بجلی کی پیداوار صفر ہے، بگاس سے چلنے والے پاور پلانٹس 153 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، جوہری ایندھن سے بجلی کی پیداوار 2 ہزار 251 میگاواٹ ہے، بجلی پیدا کرنے کی مجموعی صلاحیت 36 ہزار 39 میگاواٹ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply