پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی تین نے آج دفترخارجہ کا دورہ کیا، جہاں ان کی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔
اس موقع پر دونوں وزراء خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔
وفود کی سطح پر مذاکرات
ون آن ون ملاقات کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات کا آغاز ہوا۔
پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کررہے ہیں جبکہ چینی وفد کی قیادت وزیر خارجہ وانگ ژی کر رہے ہیں۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی گزشتہ روز تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔

نئی حکومت کے قیام کے بعد چینی قیادت کا یہ پہلا اعلیٰ سطح کا دورہ پاکستان ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں