• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعینات

عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے پولیس، ایف سی کی بھاری نفری تعینات

وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کی فُول پروف سیکیورٹی کے لیے واضح احکامات کر دئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے بنی گالہ ہاوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اور ایف سی کے 94 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، عمران خان کے بنی گالہ ہاوس کی سیکیورٹی کے لیے اسلام آباد پولیس کے 22 اور ایف سی کے 72 اہلکار تعینات ہیں۔

خیبرپختونخوا پولیس کے 36 اورگلگت بلتستان کے6 اہلکاربھی عمران خان کی سیکیورٹی کےلیے تعینات ہیں، ایس ایم ایس سیکیورٹی کے 26 اور عسکری سیکیورٹی کے 9 اہلکار بھی بنی گالا ہاوس کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران موومنٹ عمران خان کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی 4 گاڑیاں اور23 اہلکار، رینجرز کی گاڑی اور 5 اہلکار ہوتے ہیں، اب تک عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے تھریٹ اسسمنٹ کمیٹی کے دو اجلاس ہوئے جس پر ان کی سیکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply