• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روس یوکرین میں اپنی ایک تہائی افواج کھو چکا ہے، برطانیہ

روس یوکرین میں اپنی ایک تہائی افواج کھو چکا ہے، برطانیہ

برطانیہ کا کہنا ہے کہ روس یوکرین میں اپنی ایک تہائی افواج کھو چکا ہے۔

برطانوی ملٹری انٹیلیجنس نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ روس غالباً یوکرین میں تعینات اپنی زمینی فورسز کا ایک تہائی حصہ کھو چکا ہے اور ڈونباس میں روس کی جارحانہ پیش قدمی کا زور ٹوٹ چکا ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کی طرف سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ روس کو چھوٹے پیمانے پر ابتدائی پیش رفت حاصل ہوئی لیکن اس کے باوجود روس خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکا ہے۔

روس نے فروری کے مہینے میں یوکرین میں بری عسکری قوت کیساتھ پیش قدمی کی کوشش کی گئی جس میں اسے ایک تہائی گراؤنڈ فورس کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

برطانوی فوجی انٹیلیجنس نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 30 دنوں کے دوران روس کی فوجی پیش رفت میں کسی ڈرامائی تیزی کے آثار نظر نہیں آرہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply