بابا! منصف کا مطلب کیا ہے؟
بیٹا! انصاف کرنے والا اور فیصلہ کرنے والا۔
انصاف لرنے والوں کو لوگ پسند کیوں نہیں کرتے!
جب منصف یعنی عادل غلط فیصلے کرے یا جانبداری دکھائے تو پھر لوگ پسند نہیں کرتے۔
یہ جانبداری کیسے ہوتی ہے؟
جب جج کا جھکاؤ کسی ایک فریق کی طرف ہو یا جج کسی سے پیسے لے لے یا جج کسی کا رشتے دار یا عزیز ہو۔
لیکن آپ کیوں پوچھ رہے ہو بیٹا!
وہ میری کلاس کے سب بچے کلاس مانیٹر عادل کو تنگ کرتے رہتے ہیں کہ منصف بک گیا ہے۔ منصف بک گیا ہے۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں