fbpx
  • صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قطری شہزادہ حمد بن جاسم کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات

قطری شہزادہ حمد بن جاسم کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات

قطر کے سابق وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ حمد بن جاسم بن جابر آل ثانی 12 رکنی وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے جہاں انھوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق قطری شہزادہ اور ان کے وفد کے ارکان ایک خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے جہاں سے انھیں سرکاری پروٹوکول کے ساتھ میاں نواز شریف کی قیام گاہ جاتی امراء لے جایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قطری وفد کا دورہ پاکستان پہلے سے شیڈول تھا اور  وفد میں بعض کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔ قطری وفد نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور کاروباری معاملات پر بات چیت کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ قطری شہزادہ حمد بن جاسم کا نام اس وقت پاکستان میں زبان زد عام ہوا جب پاناما کیس میں شریف خاندان کے وکلاء نے ان کا ایک خط پیش کیا جس میں شریف خاندان اور قطر کے حکمراں آل ثانی کے درمیان لین دین کا ذکر تھا۔شہزادہ حمد بن جاسم نے 17 جولائی 2017 کو ایک اور خط لکھا جس میں انھوں نے پاکستان کی حدود سے باہر بیان ریکارڈ کرانے کی پیش کش دہرائی تھی۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ وہ نہ تو کسی تفتیش کا حصہ بنیں گے اور نہ عدالت عظمیٰ  میں پیش ہوں گے۔قطرے شہزادے کو اپوزیشن نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کی جانب سے پاناما کیس  کے ضمن میں سپریم  کورٹ کو بھیجے گئے خط کو غیر متعلقہ قرار دے دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply