• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان جہاں جہاں جائیں فول پروف سیکورٹی دی جائے، شہباز شریف کا حکم

عمران خان جہاں جہاں جائیں فول پروف سیکورٹی دی جائے، شہباز شریف کا حکم

وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی فول پروف سکیورٹی یقینی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

شہباز شریف نے عمران خان کو سکیورٹی تھریٹ کی اطلاع پر وزارت داخلہ کو فوری اور موثر اقدامات کی سخت ہدایت کی، وزیراعظم نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو ذاتی طور پر نگرانی کرنے اور احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹریز کو ہنگامی خط لکھ دیا، جس میں عمران خان کے لئے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

وزارت داخلہ کے ہنگامی مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ ملک بھر میں عمران خان جہاں بھی جائیں، ان کی سخت سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔عمران خان کی بنی گالہ رہائش پر بم ناکارہ بنانے سمیت دیگر سکیورٹی حکام ضروری اقدامات یقینی بنائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مراسلے میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ عمران خان کے جلسے، جلوس اور عوامی سرگرمیوں کے دوران سکیورٹی سے متعلق غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply