• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان کی فوج بہت طاقتور ہے اور دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا: مہاتیر محمد

پاکستان کی فوج بہت طاقتور ہے اور دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا: مہاتیر محمد

ملائشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا ٹی وی انٹرویو میں کہنا تھا کہ پاکستان آرمی بہت مضبوط ہے، حملہ آور کو منہ کی کھانی پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی میزائل ایٹمی ہتھیار بھی لے جا سکتے ہیں اور پاکستان پر حملہ کرنے سے پہلے دشمن کو دو بار سوچنا ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اب جہاز بنانے کے قابل ہے اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے کی کارکردگی بہت زبردست ہے جن کی نمائش بھی کی گئی۔

ڈاکٹر مہاتیرمحمد کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا کہ پاکستان اپنے جہاز ہمیں فروخت کرنا چاہے گا، اگر پاکستان ایک یا دو جہاز ہمیں دے تاکہ ہم انہیں اڑا کر دیکھیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے جہاں وہ یوم پاکستان کی پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پریڈ کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کا معائنہ کیا بھی کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply