پیسے کو سلام۔۔پرویز مولا بخش

عزت و شہرت کون نہیں چاہتا؟ یقیناً ہر کوئی عزت اور معاشرے میں نام کمانا چاہتا ہے، اور پیسہ وہ واحد چیز ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو، پیسے والے لوگوں کو دوسرے لوگ سر پر بٹھا دیتے ہیں۔ ہاں ویسے شرم کی بات ہے کہ چند لوگ پیسے کے لئے کتنے گر جاتے ہیں۔

آسان الفاظ میں کچھ یوں کہا جا سکتا ہے کہ پیسہ نہیں ہونا ایک مسئلہ ہے جو کہ سارے مسائل کا واحد مسئلہ اور حل ہے۔ جی اگر پیسہ ہے تو مسائل خود بہ خود ختم ہو جائنگے۔

چند لوگ کہتے ہیں کہ پیسہ ضروری نہیں مگر انہیں یہ بات جانی ہے کہ پیسہ نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ ارے پیسے سے کیا نہیں ہو سکتا؟ یہاں تک کہ اگر پیسہ نہیں تو گھر میں بھی عزت نہیں۔ یقیناً اس جملے سے ہر کوئی اتفاق کرتا ہے۔

حال ہی کی بات ہے جب میں ملیر گیا تھا وہاں مجھے میرے پرانے دوست ملے جو میرے سلام کا جواب نہیں دیتے تھے مگر آج کچھ ایسا لگ رہا تھا کہ کچھ تو گڑبڑ ہے۔ اور اس گڑبڑ کی وجہ پیسہ تھا صرف پیسہ۔

بھی کسی لکھاری نے کیا خوب لکھا تھا کہ پیسہ بولتا ہے۔ ایک اور جگہ لکھا ہوا تھا کہ پیسہ پھینک تماشہ دیکھ۔ یہ کروڑوں کی باتیں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بس اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ پیسہ ہے تو سب کچھ ہے نہیں تو کچھ بھی نہیں۔ اس لئے مصنف کہتے ہیں کہ اتنا پیسہ کماو کہ لوگ تم سے مانگے نہ کہ آپ۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply