دانشور بنا دوں۔ (100 لفظوں کی کہانی)

میری خواب میں اس سے پہلی بار ملاقات ہوئی تھی۔ میرے پوچھنے پر اس نے بتایا وہ لوگوں کی خواہشات پوری کرتا ہے۔
میں : کیا تم میری بھی خواہش پوری کر سکتے ہوں؟
وہ: اسی ليے تو تمہارے پاس آیا ہوں۔
میں:مجهے بہترین اور کامیاب کرکٹر بنادو۔
وہ: کرکٹر تو انسان اپنی محنت، لگن اور جنون سے بنتا ہے۔
میں : ایسا کروں مجھے اچھا، اور مُحب وطن لیڈر بننا چاہتا ہوں۔
وہ:لیڈر تو پیدا ہوتے ہیں بنائے نہیں جاتے۔
میں: دانشور بننا چاہتا ہوں، اس میں ہی راہنمائی فرمادو۔
وہ: خواب سے جاگو۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply