• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکہ کا یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

امریکہ کا یوکرین کیلئے مزید 80 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن: امریکہ نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو مزید 80 کروڑ ڈالر کی سیکیورٹی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین کو مزید 80 کروڑ ڈالر کی سیکیورٹی امداد روس کے حملوں سے نمٹنے کے لیے دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ یوکرین کو 800 اینٹی ائیرکرافٹ سسٹم بھی فراہم کرے گا اور امریکہ کا یوکرین کو اینٹی ائیرکرافٹ سسٹم دینے کا مقصد روس کے فضائی حملے روکنا ہے۔

دوسری جانب گزشتہ دنوں عالمی بینک نے بھی یوکرین میں خطرے کی زد میں موجود عوام کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے عالمی بینک نے 72 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اعلان کیا تھا۔ عالمی بینک کی یہ تمام امدادی رقم پہلے سے منظور شدہ 3 ارب ڈالر کے امدادی پیکج کا حصہ تھی۔

اقوام متحدہ بھی یوکرین کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے مزید 4 کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے نیویارک میں کہا تھا کہ یہ رقم خوراک، پانی، ادویات اور دیگر اہم اشیا یوکرین پہنچانے اور ضرورت مندوں کی نقد امداد کے لیے استعمال ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply