ملک بھر میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا کی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متعلق تمام صوبوں کی مشاورت سے فیصلے ہوئے جس کا اچھا نتیجہ نکلا اور ملک بھر میں 70 فیصد افراد مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میں کمی آ چکی ہے اور اب یہ معمول کا حصہ ہے۔ کورونا کیسز میں مزید کمی بھی آ رہی ہے۔ کورونا سے نمٹنے کے لیے سب نے مل کر 2 سال بہترین کام کیا۔

اسد عمر نے کہا کہ ویکسین لگوانے کی پابندی برقرار رہے گی۔ کورونا کے دوران عوام کو قائل کرنے کے لیے علما کرام نے بہترین کردار ادا کیا جبکہ ہیلتھ کئیر ورکرز کی جانب سے بھی قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ خواتین ہیلتھ کئیر ورکرز نے جس طرح سے کام کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply