غلط فہمیاں دور کریں،سب میں اچھی باتیں موجود ہیں

غلط فہمیاں دور کریں،سب میں اچھی باتیں موجود ہیں
تنویر عالمگیر
اگر آپ بریلوی ہیں اور دیوبندی وہابی کو گستاخ رسول سمجهتے ہیں تو آپ کو اپنے گریبان میں جهانکنے کی ضرورت ہے..
اگر آپ دیوبندی یا اہلحدیث ہیں اور بریلویوں کو مشرک، شیعہ کو کافر سمجهتے ہیں تو آپ کو اپنے اسلام پر نظرثانی کی ضرورت ہے…
اگر آپ شیعہ ہیں اور دیوبندیوں، وہابیوں کو گستاخ اہل بیت شمار کرتے ہیں تو آپ کو اپنے مسلمان ہونے پر شک کرنا چاہیے….
بهائی صاب بات یہ ہے کہ میں جانتا ہوں…. بریلویوں میں کچھ جاہل شرک کے قریب پہنچ جاتے ہیں مگر اکثریت اچهی ہے..
دیوبندی، وہابیوں میں بهی کچھ لوگ توحید کے چکر میں نبی کریم ص اور اہل بیت کی گستاخی کے نزدیک پہنچ جاتے ہیں مگر زیادہ تر اچهے ہیں..

Advertisements
julia rana solicitors london

اہل تشیع میں بهی کچھ لوگ عشق اہل بیت کے نام پر بزرگوں کی توہین کر گزرتے ہیں مگر اکثر ایسے نہیں ہیں…
معاملہ یہ ہے کہ ہمارے ہر مسلک کے لوگوں کے ذہن میں یہ بات بٹها دی گئی ہے کہ بس آپ ہی اہل حق ہیں.. باقی سب گستاخ.. مشرک.. بدعتی.. کافر وغیرہ وغیرہ..
کاش کوئی یہ بهی بتا دے کہ ہم میں بهی خامیاں ہیں.. ہم بهی غلط کرتے ہیں.. ہمیں بهی خود کو ٹهیک کرنا ہے.. فلاں کی یہ بات درست ہے
خدا کے لیے… یہ غلط فہمیاں دور کرلیجئے.. اور یہ غلط فہمیاں جنہوں نے پیدا کی ہیں، ان کو بهی اپنے بیچ سے نکال دیجئے.. پهر امن ہی امن ہے.. سلامتی ہی سلامتی ہے.. پیار ہی پیار ہے

Facebook Comments

رانا تنویر عالمگیر
سوال ہونا چاہیے.... تب تک، جب تک لوگ خود کو سوال سے بالاتر سمجهنا نہیں چهوڑ دیتے....

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply