• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • روسی اور امریکی وزرا خارجہ کی روس۔ یوکیرین بحران پر اہم بات چیت

روسی اور امریکی وزرا خارجہ کی روس۔ یوکیرین بحران پر اہم بات چیت

روسی وزیر خارجہ سرگئے لاوروف کی امریکی ہم منصب انتھونی بلنن سے ’’سلامتی‘‘ کے معاملات پر بات چیت ہوئی ہے۔

روسی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ امریکی فریق کی خواہش پر لاوروف اور بلنکن کی ٹیلی فونک ملاقات سر انجام پائی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ لاوروف نے اس دوران کہا ہے کہ روسی صدر ولا دیمر پوتن اور امریکی صدر جو بائڈن کی 12 فروری کو ٹیلی فونک ملاقات میں معاہدہ طے پا گیا تھا، امریکہ اور نیٹو کو روانہ کردہ سلامتی ضمانت تجاویز کے اعتبار سے ہمیں مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

روسی وزیر نے خاصکر واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کے سخت گیر بیانات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے، ملکی سلامتی کے ناقابل تسخیر اصول پر زور دیتے ہوئے روس کی جانب سے ایجنڈے میں لائے گئے تمام تر معاملات پر عقل مندانہ ڈائیلاگ کی اپیل کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply